سراج الحق سے انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے وفد کی منصورہ میں ملاقات

بدھ 28 جنوری 2015 22:19

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے ایک وفد نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے منصورہ میں ملاقات کی ۔ وفد میں قاری محمد صدیق ، محمد حسن معاویہ ، نذیر احمد اور گلزار احمد شامل تھے ۔ ملاقات میں صدر جمعیت اتحاد العلماء پاکستان شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان محمد اصغر ،حافظ ساجد انور اور مولانا سید قطب بھی موجود تھے ۔

قاری محمد صدیق نے سراج الحق کو موومنٹ کی مختلف سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں اہم کلیدی عہدوں پر فائز قادیانی آج بھی اپنی مذموم سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔ گستاخی رسول پر مبنی لٹریچر اور قرآن کے ترجمہ و تفسیر میں تحریف کی جارہی ہے جبکہ مرزا مسرور احمدکے جھوٹے دعوے کی بنیاد پر لاہور میں جگہ جگہ قادیانیت کے خلاف وال چاکنگ پر ایف آئی آردرج کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے وفد کو یقین دلا یا کہ جماعت اسلامی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر تیار ہے ۔ گستاخی رسول ، عقیدہ ختم نبوت کے خلاف چھپنے والے لٹریچر کو حکومت فی الفور ضبط کرے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دے ۔ انہوں نے کہاکہ اس مسئلے کے بارے میں دینی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی اور درست اقدام اٹھایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :