کوئٹہ کے حالات کی بہتری میں انتظامیہ خصوصی طور پر سی سی پی او عبد الرزاق چیمہ اور ان کی ٹیم کی خدمات قابل تعریف ہیں ،رہنما اہلسنت والجماعت

بدھ 28 جنوری 2015 22:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) اہلسنت الجماعت کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے حالات کی بہتری میں انتظامیہ خصوصی طور پر سی سی پی او کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ اور ان کی ٹیم کی خدمات قابل تعریف ہیں ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے صوبائی و ضلعی کنونیئر مولانا محمد رمضان مینگل ،مولانا عبد الکبیر شاکر ،قاری عبد الولی فاروقی ،مولانا محب اللہ قریشی نے یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کیاانہو ں نے کہا حافظ محمد بلال کو بازیاب کرانے کے لیے سی سی پی او عبد الرزاق چیمہ کی کوششیں قابل تعریف ہیں ہم سی سی پی اوکوئٹہ اور ان کی پوری ٹیم کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے دن رات محنت کر کے نو عمر لڑکے حافظ محمد بلال کو بازیاب کرایا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں امن و امان دراصل انتظامیہ خصوصی طور پر سی سی پی او عبد الرزاق چیمہ اور ان کی ٹیم کی بہتر پالیسی کا نتیجہ ہے اہلسنت والجماعت ہر قسم کی دہشت گردی کے مخالف ہے ہم نے اپنے کارکنوں کو ہمیشہ امن و امان کا درس دیا ہے ہماری جماعت کا ہر کارکن اس ملک کے امن کے لیے ریاست کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اہلسنت والجماعت صوبائی امیر مولانا محمد رمضان مینگل ”پیغمبر اسلام کانفرنس “میں شرکت کے لیے ڈیرہ مرادجمالی روانہ ہو گئے ہیں جہاں سے وہ ”امام اہلسنت کانفرنس “میں شرکت کے لیے خیر پور جائیں گے آج ڈیرہ مراد جمالی میں پیغمبر اسلام کانفرنس سے اہلسنت والجماعت کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب فرمائیں گے۔