پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کے دوسرے بڑے سونے اور تانبے کے ذخائر دریافت، مالیت 250ارب ڈالر سے زائد بتائی گئی ،یہ ذخائر چینیوٹ سے8کلومیٹر دور دریافت ہوئے

بدھ 28 جنوری 2015 22:42

پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کے دوسرے بڑے سونے اور تانبے کے ذخائر دریافت، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کے دوسرے بڑے سونے اور تانبے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس کی مالیت 250ارب ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے،یہ ذخائر چینیوٹ سے8کلومیٹر دور دریافت ہوئے ہیں،اس کا تھرڑ پارٹی تخمینہ بھی لگایا جاچکا ہے،یہ ذخائر لوہے(آئرن اور) کی تلاش کے دوران دریافت ہوئے ہیں۔وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کے انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق سونے اور تانبے کے یہ ذخائر ایکوڈک بلوچستان کے بعد ،جس کی مالیت500ارب ڈالر بتائی جاتی ہے،سب سے زیادہ ہیں۔

جیالوجیکل سروے آف پاکستان نے ان ذخائر کو دریافت کیا ہے یہاں پر پہلے لوہے کے ذخائر دریافت ہوئے تھے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی خصوصی کاوشوں سے یہاں پر تیزی سے کام شروع ہوا جس کیلئے یہاں پر100میٹر سے نیچے کھدائی کی گئی تو یہاں انتہائی اعلیٰ درجے کا”ائیرکاپر“ دریافت ہوا ہے،جی ایس پی کو یہ پراجیکٹ 5کروڑروپے کا دیا گیا تھا جس کے بعد اسکا تھرڈ پارٹی تخمینہ ایک چینی کمپنی سے کروایا گیا ہے،انہیں1ارب60کروڑ روپے کا پروجیکٹ کیاگیا جنہوں نے جی ایس پی نے یہ دفاتر موجود ہیں جو چینیوٹ سے8کلومیٹر دور شمال مغرب میں وڈسیداں کے علاقے میں کئی کلومیٹر پر محیط ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس منصوبہ کے شروع ہونے کے بعد علاقے کے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے،خوش قسمتی سے اس علاقے میں پہلے سے ریلوے اور سڑک کا انفراسٹرکچر موجود ہے توقع کی جارہی ہے کہ یہاں سے اگلے ڈیڑھ سال کے اندر پیداوار شروع ہو جائے گی جس کے بعد بالخصوص پنجاب اور مرکز کو یہاں سے بجٹ میں بڑی سپورٹ میسر ہوگی ۔۔

متعلقہ عنوان :