سراہدنہ سے گیس نکلی توعوام کو انکے حقوق دلوانے میں طلحہ محمودکردار ادا کر ینگے ، قوی اللہ شاہ

بدھ 28 جنوری 2015 22:47

حطار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) جے یو آئی ف کے صوبائی رہنما پیر سے قوی اللہ شاہ نے کہا ہے کہ ہزارہ کے عوام سینیٹر طلحہ محمود کی موجودگی میں سراہدنہ گیس پروجیکٹ کے حقوق کے حوالے سے عوام کے ساتھ ذیادتی ہو ہی نہیں سکتی ، اگر سراہدنہ سے سوئی گیس کا خزانہ نکلا تو علاقہ کے عوام کو انکے حقوق دلوانے میں سینیٹر طلحہ محمود مرکزی کردار ادا کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے سراہدنہ میں محمد فیاض کی رہائش گاہ پر منعقدہ عوامی اجتماع سے اپنے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سلیم اختر اعوان، ارشاد چئیرمین،ممبر ضلعی امن کمیٹی چوھدری حسن،سید نزاکت شاہ اور ماسٹرراجہ بصیر سمیت عوام علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ، قوی اللہ شاہ نے کہا کہ آج سراہدنہ کے پہاڑوں سے سوئی گیس اور پیٹرول کا خزانہ دریافت ہورہا ہے جس سے علاقہ کی تقدیر بدل جائیگی اور اس تقدیر کو بدلنے میں ہر دلعزیز سینیٹر طلحہ محمود اس علاقہ کے عوام کا ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود جیسی عوامی شخصیت کی موجودگی میں وزارت پیٹرولیم سمیت حکومت کا کوئی بھی ادارہ اس علاقہ کے عوام کے ساتھ کبھی ناانصافی نہیں کرسکے گاہمیں یقین ہے کہ سینیٹر طلحہ محمود اس علاقہ کے عوام کوسوئی گیس دریافت کے بدلے انکے جائز حقوق دلوانے کے لئے تن من دھن کی بازی لگانے بھی گریز نہیں کریں گے

متعلقہ عنوان :