نوشہرہ کینٹ ، لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش دریائے کابل کے کنارے سے برآمد

بدھ 28 جنوری 2015 22:56

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) مہمند ایجنسی کے علاقے گندف سے پندرہ روز قبل نوشہرہ آتے ہوئے لاپتہ ہونے والے پچس سالہ نوجوان محمد نبی کی گولیوں سے چھنی نعیش جہانگرہ پل کے قریب دریائے کابل کے کنارے سے برآمد۔پولیس کے مطابق مقتول محمد نبی کی نعیش کی موجودگی کی اطلاع مقامی لوگوں نے دی ۔تھانہ آکوڑہ خٹک اور جہانگرہ پولیس چوکی کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر مقتول کی نعیش کو تحویل میں لے لیا۔

اور نعیش ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کردی گی۔پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کے بڑے بھائی شیر بہادر نے مقتول کی شناخت کی۔اور تھانہ آکوڑہ خٹک میں چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کی جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

فائرنگ کرکے ھلاک کیا گیا۔میڈئکل رپورٹ میں انکشاف۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے جہانگرہ پل کے قریب دریائے کابل کے کنارے مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کی قتل شدہ نعیش پڑی پائی جس پر انہوں نے فوری طور پر تھانہ آکوڑہ ختک پولیس اور جہانگرہ پولیس چوکی کو اطلاع دی۔

ایس ایچ او تھانہ آکوڑہ خٹک اور ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک طارق اقبال بھاری پولیس کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور نعیش کو تحویل میں لے لیا۔اور نعیش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد مسمی شیر بہادر سکنہ گندف مہمند ایجنسی نے مقتول کی مردہ خانہ میں شناخت کی ۔شیر بہادر کے مطابق میرا چھوٹا بھائی مسمی محمد نبی پندرہ دن قبل مہمند ایجنسی سے جہانگرہ گیا مگر اس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیاموبائل بھی بند آرہا تھا جس کے بعد ہم نے پولیس تھانہ میں رپورٹ کی ۔مقتول کے بھائی شیر بہادر کی مدعیت میں زیر دفعہ PPC - 302/109/34درج کرکے چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :