خیبر پختونخوا میں خواتین اور اساتذہ کو ٹریننگ دینے کے اقدام کا جناب الطا ف حسین کی جانب سے زبردست خیر مقدم،
خواتین اور اساتذہ کو ٹریننگ دینا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ جیتنے کیلئے اہم ترین اقدام ہے ، الطاف حسین
بدھ 28 جنوری 2015 23:13
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے خیبر پختونخوا میں خواتین اور اساتذہ کو ٹریننگ دینے کے اقدام کا زبردست خیر مقدم کیا ہے اور ٹریننگ کے عمل کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ جیتنے کیلئے اہم قرار دیا ہے ۔
(جاری ہے)
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات اورسانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے بعد خیبر پختونخوا میں خواتین اور اساتذہ کو ٹریننگ دینے کا اقدام نہ صرف مثبت ہے بلکہ دوسرے صوبوں کیلئے بھی قابل تقلید ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی طرح اگر ملک بھر میں خواتین اور اساتذہ ٹرینڈ ہونگے تو وہ خود بھی سفاک دہشت گردوں کامقابلہ کرسکتے ہیں اور انہیں واصل جہنم کرسکتے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ خواتین اور اساتذہ کو ٹریننگ دینے کا اقدام خیبر پختونخوا اور ملک بھر کے عوام کیلئے خوش آئندہے اور اس اقدام سے ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو جیتنے کی امیدیں بڑھ گئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.