اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے 200 کلو گرام حشیش برآمد کر لی

بدھ 28 جنوری 2015 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سندھ نے 200 کلو گرام حشیش برآمد کر لی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے آفیشل نے بدھ کو بتایا کہ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 200 کلو گرام حشیش برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ اے این ایف نے اورنگی ٹاؤن اور فرید کالونی میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایک ملزم قیصر خان کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ قائم کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :