پہلے چیف آف دی آرمی سٹاف چیلنج ہاکی کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی

بدھ 28 جنوری 2015 23:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پہلے چیف آف دی آرمی سٹاف چیلنج ہاکی کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ راولپنڈی میں جاری چیمپئن شپ میں بدھ کو کھیلے گئے پہلے میچ میں واپڈا نے آرمی جونیئر کو 2-0 گولز سے شکست دی، فاتح ٹیم کی جانب سے خالد بھٹی اور محمد عثمان نے گول سکورز کئے۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں پی آئی اے نے آرمی سینئرز کو 2 کے مقابلے 4 گولز سے ہرایا۔ پی آئی اے کی طرف سے زبیر محمود، رانا سہیل، نوہیز اور شفقت نے گول سکورز کئے جبکہ آرمی کی طرف سے دونوں گول عبدالجبار نے کئے۔ تیسرے میچ میں نیشنل بینک نے نیوی کو 4-0 گول سے زیر کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سید کاشف نے دو جبکہ علی شان اور سبیطین رضا نے ایک، ایک گول کیا۔

متعلقہ عنوان :