محکمہ ایکسائز کی جانب سے یونین کارکنوں کے خلاف ناروا سلوک قابل مذمت ہے ، بی این پی

بدھ 28 جنوری 2015 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں ایکسائز محکمے کی جانب سے ایکسائز محنت کش یونین کے کارکنوں کے خلاف روا رکھے گئے ناروا سلوک امتیازی پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اپنی نااہلیوں اور خامیوں کو چھپانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں ملازمین پر اتاررہے ہیں اور ملازمین کے ساتھ ان کا روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت اور قابل افسوس اقدام ہے بیان میں کہا گیا کہ ایکسائز کے انتظامیہ ملازمین کو ہراساں کئے جانے والے پالیسیوں کو ترک کرکے ملازمین کے جائز تمام مشکلات کو فوری طور پر حل کرکے انھیں شدید احتجاج کرنے پر مجبور نہ کریں بیان میں کہا گیا کہ انتظامیہ ایک جانب ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بلند وبانگ دعوے کرتے ہیں تو دوسری طرف وہ ملازمین کے جائز مسائل و مطالبات کو حل اور توجہ دینے کے بجائے ان کے مسائلوں میں اضافہ کرنے میں مصروف عمل ہیں تاکہ محنت کشوں کے ساتھ روا رکھے اپنے استحصالی پالیسیوں کو تقویت پہنچاسکے بیان میں بی این پی ایکسائز ملازمین کے جائز مطالبات اور ان کے ساتھ روا رکھے گئے انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کی مذمت کرتے ہیں ۔