صوبائی وزیرداخلہ کی ڈیرہ بگٹی میں نومنتخب چےئرمین وڈپٹی چےئرمین کومبارکباد

بدھ 28 جنوری 2015 23:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نے ڈیرہ بگٹی میں نومنتخب چےئرمین وڈپٹی چےئرمین کوان کی کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی اصولی جمہوری اورعوام دوست سیاست نے پارٹی کوڈیرہ بگٹی میں پہلی مرتبہ تاریخ سازکامیابی سے ہمکنارکیاہے نومنتخب چےئرمین وڈپٹی چےئرمین عوامی مسائل کے حل میں پارٹی کے منشورکومدنظررکھتے ہوئے ترجیحی اقدامات اٹھائے ان خیالات کااظہارانہوں آن لائن سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں ڈیرہ بگٹی سے پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ نومنتخب ڈسٹرکٹ چےئرمین وڈیرہ غلام نبی شمبانی اورڈپٹی ڈسٹرکٹ چےئرمین وڈیرہ شاہ مراد کوان کی کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ ڈیرہ بگٹی کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنامثبت اورعملی کرداراداکرتے رہیں گے اورعوام کی ان امیدوں پرپورااتریں گے جس کے تحت عوام نے ان پراعتمادکااظہارکیاہے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی اصولی اورجمہوری سیاست نے آج پارٹی کوڈیرہ بگٹی میں اس کامیابی سے ہمکنارکیاہے ہم سمجھتے ہیں کہ پارٹی کی قائد وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے جس طرح بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے مثبت پالیسیاں اپنائی ہے آج حاصل ہونے والی کامیابی اسی کامظہرہے ہماری خواہش ہے کہ ہم بلوچستان کے عوام کوتعلیم صحت امن جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی اقدامات اٹھائے تاکہ یہاں کے عوام کے ساتھ ماضی کی حکومتوں نے جورویے روارکھے ان کاازالہ کیاجاسکے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے نتیجے پارٹی کے کامیاب ہونے والے امیدوارپارٹی کی منشورپرعمل پیرارہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے اورتاکہ ڈیرہ بگٹی کے عوام کے دیرینہ مسائل کوان کی دہلیزپرحل کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :