جہادکے نام پرفسادبرپاکرنیوالے بیرونی قوتوں کے ایجنٹ ہیں،شاداب رضانقشبندی،
داعش کمانڈرکے انکشاف سے عیاں ہوگیا دہشتگردی میں کون سے ہاتھ ملوث ہیں؟، حکومت سنجیدگی سے نوٹس لے، صدر سنی تحریک پنجاب
بدھ 28 جنوری 2015 23:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سُنی تحریک پنجاب کے صدرمحمدشاداب رضانقشبندی نے کہا ہے کہ لاہور سے گرفتار کئے گئے داعش کمانڈر یوسف السلفی کے انکشافات قابل تشویش ہیں،حکومت اورقانون نافذکرنیوالے ادارے یوسف السلفی کے انکشافات کاسنجیدگی سے نوٹس لیں۔دہشت گردوں کے ہمدردوں کیخلاف کاروائی میں مزیدتاخیرملک وقوم کیلئے زہرقاتل ثابت ہوگی۔
دہشتگردوں کو پناہ دینے والے مدارس کیخلاف کریک ڈاؤن کیاجائے۔ پاکستان میں جہادکے نام پرفسادبرپاکرنیوالے بیرونی قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ داعش کمانڈرکے انکشافات سے یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ مذہب کے نام پرہونیوالی دہشتگردی کے پیچھے دراصل کون ملوث ہے؟ایک سوچے سمجھی سازش کے تحت ہمارے ملک میں پراکسی وارکروائی جارہی ہے۔(جاری ہے)
ہمارا نیو کلیئر پروگرام امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے۔
اسلام اور پاکستان دشمن عناصر ہمیں اندرونی مسائل میں الجھا کراپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے سرگرداں ہیں۔بلوچستان میں ہونیوالی دہشت گردی اورتخریب کاری میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس شواہد مل چکے ہیں۔ ان حالات میں حکومت پاکستان قوم کے جذبات اورخواہشات کی ترجمانی کرتے ہوئے بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی بجائے اسکے خلاف عالمی سطح پر احتجاج کرے۔ پاکستان کو بحرانوں سے نجات دلانے اور قوم کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہر حالت میں امریکہ غلامی سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.