خیبر میڈیکل گر لز کا لج اور خیبر کا لج آف ڈینٹل کے ملا زمین کا کا لج کے چو کیداروں پر حملہ کر نے والے ملزموں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

بدھ 28 جنوری 2015 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) خیبر میڈیکل گر لز کا لج اور خیبر کا لج آف ڈینٹل کے ملا زمین نے کا لج کے چو کیداروں پر مسلح افراد کے جانب سے حملہ کر کے تشدد کا نشا نہ بننے اور ملزموں کی عدم گرفتاری کے خلاف گزشتہ روز حیا ت آباد فیز 6میں احتجا جی مظا ہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کا رڈز اٹھا ئے ہوئے تھے جن پر ان کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرے کی قیا دت خیبر گرلز میڈیکل کالج یو نین کے صوبائی صدر احسا ن اللہ خلیل اور خیبر میڈیکل کالج کے صدر عمر فا ن خلیل کر رہے تھے انہوں نے مسلح افراد کی جانب سے کا لج کے چو کیداروں پر حملے اور ان پر تشدد کر نے کی شدید الفا ظ میں مذ مت کر تے ہوئے کہاکہ گزشتہ شب چند نا معلوم مسلح نو جو انوں نے آکر کا لج میں زبر دستی گھسنے کی کو شش کی جس پر کا لج کے چو کیدارزا کر اللہ اور قا سم نے انکو رو کنے کو کہا لیکن مسلح افراد نے انکو تشدد کا نشا نہ بناتے ہوئے ما راپیٹا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزما ن جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے انہوں نے کہا کہ خیبر میڈیکل کا لج انتظا میہ مسلح افراد کے خلاف ایف آئی درج نہیں کر تے جس کی یو نین شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں انہوں نے کا لج انتظا میہ اور متعلقہ پولیس سے مطا لبہ کر تے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملو ث افراد کے خلاف متعلقہ پولیس سٹیشن میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر لیا جائے اور انکو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا ء دی جائے بصو رت دیگر یو نین کے عہدایدار او ر وکرز شہر بھر میں احتجا جی مظا ہریں کر نے پر مجبور ہو جا ئینگے ۔

متعلقہ عنوان :