سندھ حکومت اور مقامی انتظامیہ نے میرپورخاص کو لاوارث چھوڑ دیا ہے جس کے باعث یہاں کے شہری ان گنت مسائل کا شکار ہیں، مجیب الحق

بدھ 28 جنوری 2015 23:27

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ایم کیوایم میرپورخاص زون کے زونل انچارج مجیب الحق واراکین زونل کمیٹی نے میرپورخاص میں کھسک پور ہ بازار کپڑا مارکیٹ میں ہونے والی آتشز دگی پر ضلعی اور بلدیہ انتظامیہ کی بے حسی اور لاپرواہی کی شدید مذ مت کی ہے وہ کھسک پورہ بازار میں آتشز دگی کی اطلاع ملتے ہی موقع پراراکین زونل کمیٹی وکارکنان کے ہمراہ پہنچ کرامدادی کاموں کی نگرانی کے دوران دوکانداروں اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آتشز دگی کی بروقت اطلاع ملنے کے باوجودضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی افسران کا فوری توجہ نہ دینا قابل مذ مت ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور مقامی انتظامیہ نے میرپورخاص کو لاوارث چھوڑ دیا ہے جس کے باعث یہاں کے شہری ان گنت مسائل کا شکار ہیں ،انہوں نے آگ سے متاثرین سے کہاکہ ایم کیوایم متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اوریکجہتی کا اظہار کرتی ہے انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر متاثرین کی مالی مدد کا اعلان کریں تاکہ وہ دوبارہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :