ڈی سی او لاہور محمد عثمان کی جانب سے 40پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شو کاز نوٹسسز جا ری

بدھ 28 جنوری 2015 23:29

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے40پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شو کاز نوٹسسز جا ری کر دئیے ہیں۔ڈی سی او لاہور نے ان مجسٹریٹس کو ان کی ناقص کارکردگی پر نوٹسسز جا ری کیے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے مجسٹریٹس جن کی آئندہ بھی ناقص کارکردگی ہو ئی ان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مزید ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا کہ وہ فیلڈ میں رہیں اور ایسے دکاندار جو گراں فروشی میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

جن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شو کاز نو ٹسسز جا ری کیے گئے ان میں میاں محمد نذیر،انوار احمد،عمران صفدر،ظہیر عباس، رانا امجد، محمد اقبال،ملک ابرار،زبیر وٹو،آصف عبدالعزیز،قیصر منصور،وارث ٹھاکر،محمد ایوب چوہدری،سید ظفر حسین زیدی، ڈاکٹر راحت علی،عامر صفدر،رانا شا ہد، ذوالفقار علی ہنجرا،رانا خالد محمود،حسب احمد، شوکت ورک، سردار جمیل،مظہر حسین، جاوید اقبال، عبدالماجد، سید علی حسن،عامر اختر بٹ،محمد طیب ،محمد اسحاق،جمیل نت،رانا سجاد اقبال،اعظم شاجہاں،سردار فرخ طفیل ،آغا ہمایوں حفیظ،سید اقبال حسین شاہ،مس آمنہ جا وید، محمد افضل زاہد، میاں عاصم شاد، عزیز میر،اسماعیل شاہد اور محمد منیر احمد شا مل ہیں۔

متعلقہ عنوان :