دہشتگردوں کا نہیں قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں دہشتگردی کی جنگ میں پاک فوج کا کردار واضح ہے ، حلیم عادل شیخ ،

قوم متحد ہوچکی ہے دہشتگردوں کو چھپنے کی جگھ نہیں مل رہی پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں قوم نہیں بھول سکتی ،صدر مسلم لیگ (ق)سندھ

بدھ 28 جنوری 2015 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پاک سرزمین دہشتگردوں کو استعمال کرنے نہیں دیں گے قوم نے متحد ہوکر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیئے ہیں پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کیلئے یہ زمیں تنگ کردی ہے پاک فوج کے جوان قربانیاں دیکر ملک پاکستان کی حفاظت کر نے میں مصروف ہیں پاک فوج کادہشتگردی کے خلاف جنگ میں کردار واضع ہے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں قوم کبھی نہیں بھول سکتی ہمیں اپنے ہیروز پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کیا انہوں نے پاک فوج کی گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کو بہترین عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی سالمیت کیلئے آرمی چیف بہترین کردار ادا کر رہے ہیں فوج نے ہمیشہ ملک کی حفاظت کیلئے دن رات ایک کر کے حفاظت کی دہشتگردوں کیلئے اس پاک سرزمیں کو تنگ کردیا گیا ہے اب انہیں چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی دہشتگردی کی جنگ میں پاکستانی قوم نے بھی بہت قربانیاں دی ہیں اب یہ جنگ ہماری جنگ ہوچکی ہے پوری قوم نے متحد ہوکر یہ ثابت کردیا ہے کہ ان دہشتگردوں کو اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو اس دھرتی پر رہنے نہیں دیا جائے گا انڈیا اگر جنگ چاہتا ہے تو ہماری فوج اور قوم بھی تیار ہے انڈیا کا رویہ اس وقت پاکستان سے ٹھیک نہیں ہے حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے قوم کو یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں انڈیا نے کبھی بھی پاکستان سے بہتر تعلقات کی خواہش ظاہر نہیں کی ہمارے حکمران ہی ان کے پیچھے لگے رہتے ہیں ایل اوسی پر آئے روز فائرنگ کی جاتی ہے مگر ہمارے حکمران بہتر تعلقات کی رٹ لگاتے رہتے ہیں ، گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف پاک فو ج کی کارروائی کو سراہتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہاکہ جس طرح سے پاک فوج دہشتگردوں کیخلاف جنگ لڑ رہی اس سے بہت جلد اس ملک سے اس ناسور کا خاتمہ ہوجائے گا اوریہ ملک امن کا گہوارا بنے گا ملک کے حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں جس میں پاک فوج کا اہم کردار ہے آرمی چیف پاک فوج کی کمانڈ بہتر نمونے سے کرتے آرہے ہیں اور ملک پاکستان کی سالمیت کیلئے ان کا کردار کسی سے ڈہکا چھپا نہیں اسی طرح سے پاک فوج کی کارروائیاں دہشتگردوں کے خلاف جاری رہیں تو وہ دن دور نہیں جب اس ملک سے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا اوراس ملک میں کوئی بھی نہ تو دہشتگرد رہے گا نہ دہشتگردی کی ذمیواری قبول کرنے والا رہے گا حلیم عادل شیخ نے ضرب عضب میں شہید ہونے والے جوانوں کو سلام پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :