سرتاج عزیز کا افغان وزیر خارجہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار , دورہ پاکستان کی دعوت

بدھ 28 جنوری 2015 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے افغان وزیر خارجہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی،مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے افغانستان کے نئے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کو فون پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں کہا کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں،دونوں رہنماؤں نے پائیدار دوطرفہ تعلقات کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :