کارکن کے قتل کیخلاف ایم کیو ایم کا یوم سوگ ، کاروباری مراکز بند ، شٹر ڈائون ہڑتال

جمعرات 29 جنوری 2015 10:40

کارکن کے قتل کیخلاف ایم کیو ایم کا یوم سوگ ، کاروباری مراکز بند ، شٹر ..

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے یوم سوگ پر دوکانیں بازار بند ، سڑکوں سے ٹریفک غائب ۔ ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج کے قتل کے خلاف حیدر آباد میں بھی یوم سوگ منایا جا رہا ہے ، اس موقع پر شہر لطیف آباد ، پریٹ آباد ، پھلیلی ، حالی روڈ سمیت سارے شہر میں ہڑتال جیسی صورت حال ہے ۔ تمام تجارتی ادارے کاروباری مراکز ٹرانسپورٹ رات گئے ہی بند ہونا شروع ہو گئے تھے ۔

شہر کے تمام مصروف ترین کاروباری مراکز بشمول سبزی منڈی آج بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے جس کی وجہ سے دفاتر جانے والوں اور سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ نجی سکول اور دفاتر بھی بند ہیں ۔ سکھر میں ایم کیو ایم کے یوم سوگ میں شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں ۔

(جاری ہے)

صبح سویرے کھلنے والی بیکری اور ہوٹل بھی بند کر دیئے گئے ۔

سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے ۔ تعلیمی ادارے کھلے ہیں لیکن حاضری معمول سے کم ہے ۔ جامشورو میں متحدہ قومی موومنٹ کے یوم سوگ کے سلسلے میں کوٹری کے تجارتی مراکز میں مکمل شٹر بند ہڑتال ہے ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے یوم سوگ کے سلسلے میں کوٹری کے تجارتی مراکز بند ہیں جن میں شاہی بازار ، لیاقت روڈ ، صرافہ بازار ، دریا روڈ پر مکمل شٹر بند ہڑتال ہے ، شہر کے پٹرول پمپ اور سی این جی سٹیشن بھی بند رہے جب کہ کوٹری سے حیدرآباد جانے والی ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم ، لوگوں کو آنے جانے میں دشواری کا سامانا کرنا پڑرہا ہے جب کہ دوسری طرف لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں بی ایس سی نرسنگ تھرڈ سیمسٹر کا بھی پرچہ ملتوی کیا گیا جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :