لاہور: عدالتی حکم پر ایس ایچ او چنیوٹ گرفتار
جمعرات 29 جنوری 2015 11:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) سلمان شہباز کی شوگر ملز کے مینجر کے اہل خانہ کی بازیابی کیس کی سماعت میں عدالتی حکم پر ایس ایچ او چنیوٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔ ہائی کورٹ میں جسٹس مظہر اقبال سدھو کی عدالت میں سلمان شہباز کی شوگر ملز کے مینجر محمد علی کی اہلیہ اور بیٹے کو پیش کیا گیا۔
(جاری ہے)
آمنہ بی بی نے روتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے 24 جنوری کو گھر پر چھاپہ مارا شوہر کے گھر میں عدم موجودگی پر ان کو، بچوں اور پھر والدہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہائی کورٹ نے پولیس پر شدید بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی حکم پر ایس ایچ او چنیوٹ کو حراست میں لینے کا حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کوئی بھی ڈکیت نہیں ہے یہاں پولیس از خود ڈکیت بنی ہوئی ہے آئی جی پنجاب بتائیں کہ کیا ہم سب صوبہ چھوڑ کر چلے جائیں اور پولیس زبان بھی ایسی استعمال کرتی ہے جو کہ دہرائی نہیں جا سکتی۔ وکیل نے بتایا کہ محمد علی کے پاس رمضان شوگر ملز کی بہت سے بے قاعدگیوں اور فراڈ کا ریکارڈ موجود ہے سلمان شہباز کے کہنے پر پولیس نے محمد علی کی رہائشگاہ اور سسرال پر چھاپہ مارا۔ عدالت نے ڈی پی او چنیوٹ کو محمد علی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
یوکرین کے وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.