شدید برفانی طوفان کے بعد روس کا شہر برف کے بلاک میں تبدیل ہوگیا

جمعرات 29 جنوری 2015 11:09

شدید برفانی طوفان کے بعد روس کا  شہر برف کے بلاک میں تبدیل ہوگیا

سائبریا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) وسطی سائبریا کے شہر ڈوڈنکا(Dudinka) میں شدید برفانی طوفان کے بعد سارا شہر منجمد ہو گیا ہے۔سردی کی شدت کے باعث پانی کی پائپ لائنیں پھٹ گئیں اور رات کو درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سنٹی گریڈ ہونے سے وہ سارا پانی گلیوں میں جم گیا۔

(جاری ہے)

22 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کے اس شہر کی مشکلات میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب کئی علاقوں میں بجلی اور پانی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔سائیبریا میں سردی کی شدت کے باعث بہت سے رہائشی علاقوں میں بجلی کے پلانٹ کی مدد سے گھروں میں گرم پانی پہنچایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :