فلم فنٹاسٹک فور رواں سال سات اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 29 جنوری 2015 11:20

فلم فنٹاسٹک فور رواں سال سات اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ہالی ووڈ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم فنٹاسٹک فور کا پہلا ٹریلر منظر عام پرآگیا،ایکشن فلموں کے شائقین کیلئے ہالی ووڈ فلم فنٹاسٹک فور کا پہلا ٹریلرریلیز کردیا گیا،فلم میں ایکشن اور تھرل دونوں کا تڑکہ شامل ہے،فلم فنٹاسٹک فور مارول کامک بک کی کہانی فنٹاسٹک فور سے ماخوذ ہے،جبکہ فلم فنٹاسٹک فورسیریز کا تیسرا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں چار افراد پرمشتمل گروپ دوسرے سیارے کے دشمنوں سے دنیا کو تباہی سے بچاتے نظرآئیں گے،ایکشن سے بھرپورفلم فنٹاسٹک فور رواں سال سات اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :