سزائے موت کے دو مجرم سکھر سے کراچی منتقل

جمعرات 29 جنوری 2015 11:49

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ڈاکٹر علی رضا قتل کیس میں سزا یافتہ مجرموں کو سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے سندھ پولیس نے سکھر سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سزائے موت کے مجرمان اعظم اور عطاء اللہ کو تین فروری کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا دونوں مجرموں نے کراچی کے ڈاکٹر علی رضا کو قتل کیا تھا اور اسی جرم کی پاداش میں ان دونوں مجرموں کو سکھر جیل کی بجائے کراچی جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

سینٹرل جیل سکھر میں قید کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دونوں مجرموں اعظم اور عطا ء اللہ کو تین فروری کو پھانسی دینے کے لیے کراچی کی خصوصی عدالت نے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے تھے اور ان کو سکھر سینٹرل جیل میں پھانسی دی جانی تھی لیکن ورثاء نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ ان کو سزا کے لیے کراچی منتقل کیا جائے۔ عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد جیل سپریٹنڈنٹ شاہد علی نے ان کو کراچی جیل منتقل کرنے کے لیے ایس ایس پی سکھر سے پولیس کی نفری طلب کر لی اور ان کو کراچی منقل کرنے کے لیے تمام تیاریں مکمل کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :