نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا
جمعرات 29 جنوری 2015 11:52
ولنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو ولنگٹن میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 3 فروری کو مکلین پارک، نیپئر میں کھیلا جائیگا۔
(جاری ہے)
گرین شرٹس مصباح الحق کی قیادت میں کیوی ٹیم کے خلاف دو ون ڈے میچوں کی سیریز اور اس کے بعد آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ میں موجود ہے، پاکستانی ٹیم کو پہلے دو ٹور میچز میں متواتر شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اب کیویز کے خلاف دو میچوں کی سیریز اس کیلئے چیلنجنگ ہو گی۔
گرین شرٹس کے کھلاڑیوں نے ولنگٹن پہنچنے کے بعد پریکٹس کی بجائے آرام کیا اور اب وہ تازہ دم ہو کر کیویز کا شکار کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ پاکستانی ٹیم عالمی کپ سے قبل دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی اور اس کے بعد 15 فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے مہم شروع کرے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.