فاسٹ باؤلر بریٹ لی کیریئر کے آخری اوور میں ہیٹرک کرنے میں ناکام

جمعرات 29 جنوری 2015 12:00

فاسٹ باؤلر بریٹ لی کیریئر کے آخری اوور میں ہیٹرک کرنے میں ناکام
کینبرا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29۔جنوری 2015ء )سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر بریٹ اپنے کیریئر کے آخری میچ میں ہیٹرک کرنے سے محروم رہ گئے ۔بگ بیش ٹونٹی ٹونٹی فائنل میں 38سالہ سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر نے اپنے کرکٹ کیریئر کے آخری میچ میں کیریئر کا آخری اوور کروایا جس میں مخالف ٹیم کو جیتنے کے لیے 8رنز درکار تھے۔

(جاری ہے)

بریٹ لی نے اپنے اوور کی تیسری اور چوتھی گیندپر حریف بلے بازوں کی وکٹیں اڑائیں لیکن یاسر عرفات نے انکی ہیٹرک کی خواہش پوری نہ ہونے دی ۔انہوں نے اپنے کیریئر کے آخری میچ میں 25رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا ۔ 38سالہ بریٹ لی نے 76ٹیسٹ اور 221ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر رکھی ہے ۔