بھارت سیکیورٹی کونسل کی مستقل رکنیت کا اہل نہیں:تسنیم اسلم

جمعرات 29 جنوری 2015 12:11

بھارت سیکیورٹی کونسل کی مستقل رکنیت کا اہل نہیں:تسنیم اسلم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہاہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی مستقل رکنیت کا اہل نہیں ہے ۔ترجمان دفتر خار جہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بھارت کشمیر پر مسلسل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کر رہاہے اس لیے بھارت اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی رکنیت کی اہلیت نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

تسنیم اسلم نے کہاکہ بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں 12فیصد اضافہ کیاہے جس کے بعد بھارت عالمی منڈی میں اسلحہ خرید نے والے بڑے ملکوں میں شامل ہوگیاہے جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ امریکہ ،بھارت کے معاہدے سےخطے میں عدم توازن پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے پاکستان کے تحفظات اصولی ہیں ۔پاکستان سیکیورٹی کونسل میں اصلاحات کا حامی ہے لیکن توسیع کا حامی نہیں۔

متعلقہ عنوان :