ڈیرہ اسماعیل خان میں3نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

جمعرات 29 جنوری 2015 12:28

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)ڈیرہ اسماعیل خان میں3نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔لاشوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شیرو کونا کے علاقے سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق لاشوں کے پاس سے کلاشنکوف کی گولیوں کے خالی خول ملے ہیں،لاشیں فی الحال پولیس کی تحویل میں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہیں۔