”ذکر جس کا پورے فسانے میں نہیں تھا وہ بات تمہیں ناگوار گزری“

چیف جسٹس (ر) افتخار چوہدری کے وکیل شیخ احسن الدین ہرجانہ کیس کی سماعت کے دوران جوش خطابت میں شعر ہی غلط پڑھ گئے آپ نے شعر ہی غلط پڑھا ہے آپ دلائل درست کیسے دے سکتے ہیں، بابر اعوان

جمعرات 29 جنوری 2015 12:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) چیف جسٹس (ر) افتخار چوہدری کے وکیل شیخ احسن الدین جمعرات کو سیشن جج نذیر احمد گنجیانہ کی عدالت میں ہرجانہ کیس کی سماعت کے دوران جوش خطابت میں شعر ہی غلط پڑھ گئے۔

(جاری ہے)

ایک موقع پر عدالت میں ڈاکٹر بابر اعوان نے ارسلان افتخار کی کرپشن کا ذکر کیا تو شیخ احسن الدین نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”ذکر جس کا پورے فسانے میں نہیں تھا وہ بات تمہیں ناگوار گزری“ اس پر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ آپ نے شعر ہی غلط پڑھا ہے آپ دلائل درست کیسے دے سکتے ہیں۔ فاضل جج نذیر احمد گنجیانہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شعرو شاعری عدالت کے باہر ہوگی یہاں پر صرف آپ قانون کے مطابق دلائل دیں۔

متعلقہ عنوان :