مظالم کیخلاف آواز بلند کریں گے ، کسی وفاقی یا صوبائی اہلکار نے غیر آئینی حرکت کی تو اپنے کئے کا خود ذمہ دار ہوگا :قائد ایم کیو ایم

جمعرات 29 جنوری 2015 12:35

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مرنے والے 36 کارکنان کا قاتل وزیر اعلی سندھ کو قراردے دیا ، کہتے ہیں جب سہیل احمد کی لاش پھینکی گئی وزیر اعلی لہک لہک کر سوگواران کو حملہ آور قرار دے رہے تھے۔ لندن سے جاری ہونے والے بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ سہیل احمد سمیت 36 کارکنان کا قاتل وزیر اعلی کو سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

سہیل احمد کی لاش کو جب موچکو میں پھینکا گیا تب وزیر اعلی سندھ اسمبلی میں لہک لہک کر اور ڈانس کرکے وزیر اعلیٰ ہاؤس احتجاج کے لئے آنے والوں کو حملہ قرار دے رہے تھے۔ الطاف حسین نے مزید کہا کہ سہیل احمد کے قتل پر وزیر اعلی اور کابینہ کے وزرا نے مجھ سے تعزیت کرنا گوارا نہیں کیا۔ صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ ایم کیو ایم پر ڈھائے مظالم پر پرامن طریقے سے آواز بلند کریں گے اور وفاقی اور صوبائی ایجنسی یا کسی اہلکار نے غیر قانونی و غیر آئینی حرکت کی تو اپنے کئے کا خود جوابدہ ہوگا۔