سویڈش خواتین کی داعش میں شمولیت پر حکام پریشان

جمعرات 29 جنوری 2015 12:35

اسٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) سویڈن کی حکومت نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے سال رواں میں اپنی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے قوانین کے ذریعے سویڈن سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین شدت پسندوں کو عراق وشام میں سرگرم دولت اسلامی"داعش" شمولیت کے لیے بیرون ملک سفر سے روکنے کی کوشش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سویڈن حکومت کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ سویڈن سے تعلق رکھنے والی چند لڑکیاں بھی داعش میں شمولیت کے لیے شام پہنچ چکی ہیں۔نئی قانون سازی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سویڈش وزیر داخلہ انڈرچ ایگمان کا کہنا ہے کہ "حکومت انسداد دہشت گردی کے لییایک نئی حکمت عملی وضع کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کا کہ سنہ 2012ء میں دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے بنائے گئے قوانین اب پرانے ہو چکے ہیں۔ حالات حاضرہ کے مطابق ان میں ترامیم کی اشد ضرورت ہے۔سویڈش ریڈیو "پی 1" سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کہا کہ "پیرس میں دہشت گردانہ حملے،بیلجیئم میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی، عالمی حالات، سویڈن سے شہریوں کی شدت پسندوں میں شمولیت کے لیے بیرون ملک روانگی، داعش اور مشرق وسطیٰ کے دوسرے دہشت گرد گروپوں کے بڑھتے اثرو نفوذ کے پیش نظر ہمیں سخت قوانین بنانے اور ان پرعمل درآمد کی ضرورت ہے۔

سویڈش داعشی دوشیزاؤں کا معاملہ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سویڈن کی کئی لڑکیوں کی دولت اسلامی"داعش" کی صفوں میں شمولیت کے لیے شام اور عراق آمد کی خبروں کے بعد ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سویڈن کے سرکاری ٹی وی کے پروگرام"ایجنڈہ" میں سویڈش لڑکیوں کی دولت اسلامی میں شمولیت کے لیے عراق اور شام روانگی پر گرما گرم بحث کی گئی اور اسے سویڈن کے امن استحکام کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ قرار دیا۔

پروگرام میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش یورپی ممالک میں مقیم مسلمان خواتین کو متاثر کرنے اور انہیں اپنی صفوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں یورپی ممالک کی حکومتوں کی کاردگی بہت خراب ہے۔سویڈن کی پولیس کے ایک سینئر عہدیدار کا ماننا ہے کہ بڑی تعداد میں خواتین بیرون ملک شدت پسند گروپوں سے ملنے کے لیے منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ نیز حالیہ دنوں میں بیرون ملک سفر کرنے والی خواتین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :