امریکہ ‘سابق جوہری سائنسدان کو وینزویلا کو جوہری بم بنانے کی تفصیلات فراہم کرنے کی کوشش کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا

جمعرات 29 جنوری 2015 12:47

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) امریکہ کے ایک سابق جوہری سائنسدان کو وینزویلا کو جوہری بم بنانے کی تفصیلات فراہم کرنے کی کوشش کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔پیڈرو لیونارڈو میسکرونی کا تعلق لاس الاموس نیشنل لیبارٹری سے تھا جہاں امریکہ کا پہلا ایٹم بم تیار کیا گیا تھا79 سالہ پیڈرو میسکرونی کا آبائی وطن ارجنٹائن ہے اور انھوں نے سنہ 2013 میں اعترافِ جرم کیا تھا۔

ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ کو بھی ایک سال قید کی سزا دی گئی پیڈرو نے امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ایک ایجنٹ کو وینزویلا کا اہلکار تصور کر کے انھیں خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔امریکی حکام نے مسیکرونی پر یہ الزام عائد کرنے سے قبل تقریباً ایک سال تک انھیں زیرِ نگرانی رکھا۔

(جاری ہے)

ایف بی آئی نے ان کی رہائش گاہ سے کمپیوٹر، خطوط، تصاویر اور کتابیں بھی قبضے میں لی تھیں۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق پیڈرو نے ایف بی آئی کے انڈر کوور ایجنٹ کو بتایا کہ وہ وینزویلا کی اتنی مدد کر سکتے ہیں کہ وہ دس برس میں جوہری بم تیار کر سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کی فراہم کردہ معلومات کی مدد سے وینزویلا پلوٹونیم کی پیداوار اور افزودگی کیلئے زیر زمین خفیہ جوہری ری ایکٹر بنا سکے گاپیڈرو نے یہ دعویٰ کیا کہ اس کے ساتھ ساتھ وینزویلا جوہری توانائی بھی پیدا کر سکے گا۔

متعلقہ عنوان :