امریکہ ‘کئی ریاستوں میں برفانی طوفان،45 لاکھ شہری متاثر ہوئے

جمعرات 29 جنوری 2015 12:48

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) امریکہ کی کئی ریاستیں جمعرات کو بھی برفانی ہواؤں کی زد میں رہیں خراب موسمی صورتحال سے تقریباً45 لاکھ شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا نیوانگلینڈ کے علاقوں میں 20میل فی گھنٹہ کی رفتار سے برفانی ہوائیں چلتی رہیں، پورٹ لینڈ اور مین میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 40 میل فی گھنٹہ ہے۔

(جاری ہے)

ریاست میساچیوسٹس کے مختلف شہروں میں تیزہواؤں کے باعث بجلی کا نظام متاثر ہوا اور 16ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوئے بوسٹن اور نیوانگلینڈ کیاطراف تین فٹ تک برف پڑچکی ہے اور برف باری کے نئے ریکارڈ قائم ہونیکاامکان ہے لوگان ائیرپورٹ پر 23سینٹی میٹر سے زائد برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔

بوسٹن کا بس ٹرین اور میڑونظام چوبیس گھنٹوں میں فعال ہونے کا امکان ہے۔ نیویارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن کے ہوائی اڈوں پر 80فیصد پروازیں منسوخ کردی گئیں ،نیویارک،کنٹی کٹ اور نیوجرسی میں طوفان کی شدت میں کمی کے باعث معمولات زندگی زیادہ متاثر نہیں ہوئے۔ نیویارک میں گذشتہ روز شہریوں نے موسم کا لطف اٹھانے کیلئے پارکوں کا رخ کیاپورٹ لینڈ شہر میں بھی اسکی انگ کرنے والے سڑکوں پر برف پر پھسلتے دکھائی دئیے ۔

متعلقہ عنوان :