چینی سرحد کے ساتھ 35 بھارتی فوجی چوکیاں قائم کر دی گئیں

جمعرات 29 جنوری 2015 12:50

چینی سرحد کے ساتھ 35 بھارتی فوجی چوکیاں قائم کر دی گئیں

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)بھارت نے چین کی سرحد کے ساتھ پینتیس فوجی چوکیاں قائم کرلیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ چوکیوں کا قیام توسیع پسندانہ عزائم نہیں۔ پڑوسیوں سے سرحدی تنازعہ ایمانداری کے ساتھ حل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ چین کے ساتھ سرحد پر چوکیاں اور 22 روڈ تعمیر کرنے کا مقصد کسی ملک پر حملہ کرنا نہیں ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت تاریخ میں کبھی توسیع پسندانہ رہا ہے اور نہ ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج رواں ہفتے چین کا دورہ کر کے سرحدی تنازعہ پر مذاکرات کریں گی۔