آزادکشمیر میں تعلیمی اداروں کے معائنہ کے نظام کو جگ ہنسائی کا باعث نہ بنایاجائے‘محمد لطیف عباسی

جمعرات 29 جنوری 2015 12:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)جموں وکشمیر تنظیم اساتذہ کے صدراور سکولز آفیسرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماء محمد لطیف عباسی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں تعلیمی اداروں کے معائنہ کے نظام کو جگ ہنسائی کا باعث نہ بنایاجائے۔تعلیمی انتظامی آفسیران کی موجودگی میں جنگلات اور دوسرے محکمہ کے آفیسران کا سکولوں کالجوں کا معائنہ اور چیکنگ مضحکہ خیز ہے۔

تعلیمی آفیسران پر عدم اعتماد تعلیمی نظام کے لیے مفید نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے وزراء تعلیم کالجز اور سکولز سے اصلاح و احوال کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات،مال اور سکیورٹی کے زمہ دار اداروں کے زمہ کرنے کا بڑا کام باقی ہے۔اگران اداروں کو تعلیمی اداروں کی نگرانی کا کام سونپ دیاگیاتو جنگلات کی تباہی،قیمتی جڑی بوٹیوں کی چوری اور سمگلنگ اور امن عامہ کی ابتر صورت حال کی اصلاح کا زمہ دار کون ہوگا۔جس کا کام اسی کو سانجھے کے مقولے پر عمل کرتے ہوئے تمام اداروں کے آفیسران اور اہلکاران اپنے اداروں کی بہتری و ترقی کی فکر کریں۔