موجودہ حکومت نے مہنگائی اور بیڈ گورنس کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں‘ انجینئر یاسر گیلانی

جمعرات 29 جنوری 2015 12:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی اور بیڈ گورنس کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، حکمرانوں کو چاہئے کہ انتخابی مہم میں اپنے کئے گئے وعدوں کی لاج رکھتے ہوئے عوام پر رحم کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز UC-8 کے عہدیداران حافظ شاہد اقبال، چوہدری اختر منا، مرزا نعمان، حافظ شوکت، ماسٹر مقبول گجر، ثاقب چوہدری اور قاسم جنجوعہ کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ یاسر گیلانی نے کہا کہ ،غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ حکمران مسلسل غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا رہے ہیں ،حکمرانوں نے عوام کو سخت مایوس کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہحکمرانوں کے مسلسل عوام دشمن فیصلے عوامی دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ۔

متعلقہ عنوان :