Live Updates

چودھری محمد سرور کے تحریک انصاف میں شمولیت کے امکانات

جمعرات 29 جنوری 2015 12:55

چودھری محمد سرور کے تحریک انصاف میں شمولیت کے امکانات

اسلام آباد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) حکومت سے اختلافات کے بعد گورنر پنجاب چوہدر ی محمد سرور مستعفی ہو گئے ہیں جس کی تصدیق خود چوہدری محمد سرور نے بھی کردی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ وہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وفاقی حکومت کے درمیا ن اختلافات شدت اختیار کر گئے جس کے بعدگورنر پنجاب چوہدر محمد سرور نے استعفیٰ صدرپاکستان کو بھجوادیاہے تاہم سرکاری طورپر تصدیق نہیں ہوسکی ۔

اس سے قبل کہاجارہاتھاکہ گورنرشپ کے لیے برطانوی شہریت چھوڑنے والے چوہدری سرور حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے سخت نالاں تھے اوراِس بارے میں اپنا موقف بھی کھل کر بیان کرچکے ہیں ، حکومتی خامیوں پر کھلے عام تنقید سے حکومت نے اُنہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے قریبی ذرائع سے مشاورت شروع کردی تھی لیکن چوہدری سرور کو عہدے سے ہٹائے جانے سے قبل ہی اُنہوں نے استعفیٰ دیدیاتاہم سرکاری ٹی وی کاکہناہے کہ چوہدری سرور سے حکومت نے استعفیٰ طلب کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنر پنجاب نے امریکہ کی بھارت کے ساتھ نیوکلیئرڈیل کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی قراردیاتھا اور اپنے استعفے، اس کی وجوہات اور موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق چوہدری سرور دوپہر دو بجے پریس کانفرنس کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :