میرا سیاست میں آنے کا مقصدفنکاروں کی آواز کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانا ہے‘ عتیقہ اوڈھو

جمعرات 29 جنوری 2015 12:57

میرا سیاست میں آنے کا مقصدفنکاروں کی آواز کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) مایہ ناز اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ دور حاضر میں تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کے عوام کو جا ئز حقوق دلانے میں ناکام ہوچکی ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری ،لوڈ شیڈنگ اور امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث ہر محب وطن شہری تشویش میں مبتلا ہے ۔

(جاری ہے)

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے فنکار برادری کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ بھی نہیں کیا اورمیرا سیاست میں آنے کا مقصدفنکاروں کی آواز کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانا ہے ۔

میری ذاتی رائے ہے کہ فنکاروں کا سیاست میں آنا فنکار برادری کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لئے نہایت ضروری ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ فنکاروں سے محبت کرنے والی نمائندہ جماعت ہے ۔

متعلقہ عنوان :