پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے اس کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی ،محمد شفیق کمبوہ

جمعرات 29 جنوری 2015 13:18

جمرود(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) جمرود پریس کلب کے نئے منتخب کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے۔اس سلسلے میں جمرود جرگہ ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی اے خیبر شہاب علی شاہ مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پرصحافیوں کے علاوہ اے پی اے جمرود فہد وزیر،تحصیلدار ارشاد خان، ایم این اے الحاج شاہ جی گل کے پرسنل سیکرٹری الحاج عبدالواحد ،سیاسی،سماجی اور قومی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی اے خیبر ایجنسی شہاب علی شاہ نے جمرود پریس کلب کے نئے منتخب کابینہ سے حلف لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی اے خیبر شہاب علی شاہ نے کہا کہ میڈیا کو صحیح طور پر ریاست کا چوتھا ستون سمجھا جاتا ہے اسلئے معاشرے میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔شہاب علی شاہ نے کہا کہ صحافی ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اس لیئے صحافی اپنے قلم کے ذریعے معاشرے میں بہتر تبدیلی لانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر شہاب علی شاہ نے نے کابینہ کیلئے ایک لاکھ روپے کا علان بھی کیا اور جمرود کے نئے پریس کلب کو جلد از جلد صحافیوں کو منتقل کرنے کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :