احمد پور کے علاقے سے دکانوں کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے کا سامان چوری کرکے فرار

جمعرات 29 جنوری 2015 13:31

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) احمد پور کے علاقے پیر جیون میں امام الدین میتلو اور صادق میتلو کی دکانوں کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان نے ہزاروں روپے کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مگرجی سے مسلح ملزمان نے نوجوان انیس راہوجو سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر زخمی کرکے فرار ہوگئے زخمی کو پیر گوٹھ اسپتال داخل کیا گیا