چوٹیاریوں کا نوجوان ٹرک سے ٹکرانے سے ہلاک

جمعرات 29 جنوری 2015 13:33

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) چوٹیاریوں کا نوجوان تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹرک سے ٹکرانے سے ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی گاؤں چوٹیاریوں کے نوجوان 32 سالہ علی نواز ولد سانون کیریو اپنی موٹر سائیکل پر آتے ہوئے نواب شاہ روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال سانگھڑ لایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔