نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز، قومی کرکٹ ٹیم انتظامیہ کو در ست کمبی نیشن کی تلاش

جمعرات 29 جنوری 2015 13:37

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) ایسے وقت میں جب کہ پاکستانی ٹیم ویلنگٹن میں پہلے ون ڈے انٹر نیشنل کی تیاریوں میں مصروف ہے اور ہفتے کو ہونے والے پہلے ون ڈے کے لئے کمبی نیشن کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی ان فٹ نہیں ہے اور نہ ہی پاکستان سے کسی کھلاڑی کو متبادل کے طور پر بھیجا جا رہا ہے۔

اوپنر احمد شہزاد زہر خورانی کا شکار ہوگئے تھے اور پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ وہ پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے بھارتی خبر رساں ادارے کی اس خبر کی سختی سے تردید کی کہ انجریز کی شکار پاکستانی ٹیم کیلیے متبادل پلان تیار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض، صہیب مقصود اور احسان عادل ان فٹ ہیں اور نہ ہی کسی کھلاڑی کو پاکستان سے بلانے کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

جنید خان نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہونے کے بعد بحالی کیلیے کوشاں ہیں، ان کا خلا پْرکرنے والے بلاول بھٹی بھی حال ہی میں چند ماہ کے وقفے سے میدان میں اترے ہیں۔ صہیب مقصود، احسان عادل اور وہاب ریاض بھی حال ہی میں بحالی کے عمل سے گزر کر بغیر انٹرنیشنل میچ کھیلے اسکواڈ کے ہمراہ گئے۔ معین خان نے ان خبروں کو بھی گمراہ کن قرار دیا کہ ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت کے بعد شعیب ملک، اظہر علی اور سہیل تنویر کو تیار رہنے کیلیے کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :