افغانستان اور آئر لینڈ کی ٹیمیں ٹیسٹ کھیلنے دس ملکوں کے ساتھ ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرسکتی ہیں،آئی سی سی

جمعرات 29 جنوری 2015 13:40

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ٹیسٹ کھیلنے دس ملکوں کے ساتھ ورلڈ کپ میں براہ راست کوالی فائی کرسکتی ہیں۔ جبکہ آئی سی سی رینکنگ میں آٹھ ٹاپ ٹیموں کو براہ راست ورلڈ کپ میں جگہ ملے گی۔ دبئی میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے پہلے دن منظوری دی گئی کہ 30ستمبر 2017تک 8ٹاپ ٹیمیں براہ راست انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جگہ بنائیں گی۔

افغانستان اور آئرلینڈ اگر آٹھ صف اول کی ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو وہ کوالی فائنگ ٹورنامنٹ کھیلنے سے بچ جائیں گی۔ صف اول کی آٹھ ٹیموں کے علاوہ دیگر ٹیموں کو کوالی فائنگ ٹورنامنٹ کھیلنا ہوگا۔ آخری چار ٹیموں کو کوالی فائنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہوگی ان میں سے دو کو ورلڈ کپ میں جگہ ملے گی۔

(جاری ہے)

اب افغانستان اور آئرلینڈکو آئی سی سی ورلڈ کر کٹ لیگ میں حصہ نہیں لینا پڑے گا۔

اس ٹورنامنٹ میں آئی سی سی کی ایسوسی ایٹ ملک شرکت کرتے ہیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ حالیہ سالوں میں افغانستان اور آئرلینڈ نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے اوراس طرح مقابلے کے رجحان میں اضافہ ہوگا۔ کرکٹ ا آئرلینڈ کے چیف اگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ اب ہمیں فل ممبرز کے ساتھ کوالی فائنگ سسٹم سے گذرنا ہوگا۔ ہماری مسلسل اچھی محنت رنگ لارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :