چوہدری ریاض نے پاکستان سے لیکر لندن تک بھٹو شہید کا پرچم بلند کیا‘زبیر احمد جرال

جمعرات 29 جنوری 2015 13:42

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) سینئر مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری ریاض پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن ہیں جو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دست راست تھے چوہدری ریاض نے پاکستان سے لے کر لندن تک بھٹو شہید کا پرچم بلند کیا ۔ان خیالات کا اظہار بھٹو لورز کے چیئرمین اور وزیراعظم آزادکشمیر کے کو آرڈینٹر زبیر احمد جرال نے مسلم لیگ ن کے صدر راجہ فاروق حیدر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موصوف مسلم لیگ ن پاکستان کی قیادت نے لاعلمی میں آزادکشمیر مسلم لیگ ن کا صدر بنا دیا کیونکہ راجہ ہر وقت ڈبل سگریٹ لگائے رکھتے ہیں اور اسی پنکی میں الٹے سیدھے بیان جاری کردیتے ہیں جنہیں سیاست کا الف ب پتہ نہیں اسی لیے وہ ہر روز پیپلزپارٹی کی قیادت پر بہتان تراشی کرتے رہتے ہیں کبھی وزیراعظم آزادکشمیر اور کبھی سینئر مشیر چوہدری ریاض کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ بیان ڈبل سیگریٹ کے سرور میں جاری کر دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بھٹو لورز زبیر احمد جرال نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید اور چوہدری ریاض کو پارٹی کے ساتھ نظریاتی وابستگی ،جدوجہد اور قربانیوں کا صلہ ملا ہے جس پر پارٹی کے ہر کارکن کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے ان دونوں کی لازوال قربانیوں کو پارٹی نے فراموش نہیں کیا جبکہ راجہ فاروق حیدر نے اپنے والد کی مسلم کانفرنس سے وابستگی اور قربانیوں کو فروخت کر کے مسلم لیگ کی صدارت حاصل کی ہے ۔زبیر جرال نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر بیان دیتے ہوئے ڈبل سگریٹ سے پرہیز کیا کریں اگر انہوں نے اپنی روش نہ بدلی تو بے شمار راز ہمارے سینوں میں دفن ہیں مجبوراً ہمیں ان کے کارناموں سے پردہ اٹھان پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :