مسلم لیگ( ن) آزاد کشمیر میں راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں متحد ومنظم ہے‘سردار طاہر انور خان

جمعرات 29 جنوری 2015 13:46

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) مسلم لیگ( ن) آزاد کشمیر میں راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں متحد ومنظم ہے ، نئے شامل ہونے والے نوجوانو ں کے حقوق کا پورا تحفظ کریں گے ،عوام کی جوق در جوق جماعت میں شمولیت بے حس اور نااہل مجاوروں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے ،پچھلے انتحابات میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ کی بنیادیں رکھی گئیں ،آئندہ انتخابات میں آزادی کے بیس کیمپ پر بانی پاکستان کی جماعت حکومت بنائے گی ،کارکنان انتحابات کی تیاری کے لیے پورے آزادکشمیر میں پھیل جائیں ،عوام کی لوٹی گئی پائی پائی کا حساب لیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر و سابق وزیر حکومت سردار طاہر انور خان نے ضلعی سیکرٹریٹ راولاکوٹ میں کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے کیا ۔

(جاری ہے)

لیگی رہنماء نے حلقہ تین راولاکوٹ سے حالیہ دنوں میں درجنوں افراد کو مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں کے ساتھ کوئی انتقامی کاروائی ہونے دیں گے اور نہ ہی تعصب کی بنیاد پر کسی کو کارکنان کے ساتھ ذیادتی کی اجازت دیں گے ۔سابق وزیر حکومت کا مزید کہنا تھا کہ راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں دن بدن مضبوط تر ہورہی ہے اور لیگی کارکنان اپنے محبوب قائد کی اصول پسندی اور صاف وشفاف سیاست کی وجہ سے ان پر جان نثار کرنے کو تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :