مسلم لیگ میں شامل ہونے والے نوجوانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ،سردار زاہد حنیف

جمعرات 29 جنوری 2015 13:46

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)مسلم لیگ میں شامل ہونے والے نوجوانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ،آئندہ انتحابات میں بڑے بڑے برج گرنے کی بنیادیں رکھی جا چکیں ،صدر ریاست اور وزیر وں کی فوج کے سیاہ کارنامے ہی انتحابات میں انکی ناکامی کا باعث ہوں گے ،راولاکوٹ میں ترقیاتی منصوبے اور ادارے صدر ریاست اور فرزانہ یعقوب کے منظور نظر لوگوں تک ہی محدور رہے ،چین اور دوسرے ممالک کی طرف سے آزاد کشمیر کو تحفے میں دیے جانے والے منصوبوں پر تختیاں لگا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ،پونچھ یونیورسٹی اور میڈیکل کالج میں صدر ریاست کا پورا خاندان اور منظور نظر لوگ اہم عہدوں پر فائز ہیں ،غریب پروری کا لبادہ اوڑھنے والوں نے غریبوں کے پڑھے لکھے بچوں کے حقوق پامال کر کہ نفسیاتی مریض بنا دیا ،آئندہ انتحابات میں عوام صدر ریاست اور فرزانہ یعقوب سے انکی بد اعمالیوں کا حساب لے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع پونچھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار ذائد حنیف اور ٹریڈ ونگ ضلع پونچھ کے صدر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔