انتہاء پسند یہودی تنظیموں نے ہیکل سلیمانی کی تعمیر بارے خواتین کو تعلیم دینے کا پروگرام شروع کردیا

جمعرات 29 جنوری 2015 13:55

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) انتہاء پسند یہودی تنظیموں نے مسجد اقصی کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر بارے یہودی عورتوں کو تعلیم دینے کیلئے پروگرام شروع کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نام نہاد تعلیمی کورس میں یہودی خواتین کو صہیونی خرافات کے مطابق یہ بھی بتایا جائیگا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کی جگہ یہودیوں کا ہیکل سلیمانی قائم کیا جانا کتنا اہم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ کورس مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں قائم کریات اربع یہودی کالونی میں جاری ہے۔ اگلے مراحل میں اسے دوسری یہودی کالونیوں تک پھیلایا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق کریات اربع میں جاری کورس میں بڑی تعداد میں یہودی خواتین حصہ لے رہی ہیں جہاں انہیں انتہا پسند یہودی ربی انہیں لیکچر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قبلہ اول کے تحفظ کیلئے سرگرم تنظیم اقصیٰ فاونڈیشن وٹرسٹ کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہودیوں کی جانب سے قبلہ اول کیخلاف اشتعال انگیز اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی خواتین کیلئے ہیکل سلیمانی کی تعمیر بارے تعلیمی کورس کا اہتمام کوئی نئی بات نہیں۔ یہ بھی یہودیوں کو قبلہ اول کیخلاف اکسانے کا ایک نیا صہیونی حربہ ہے۔

متعلقہ عنوان :