اسرائیل کا لبنان کی سرحد پر وسیع پیمانے پر زمینی آپریشن کرنے کا فیصلہ، فوج کیلئے اسلحہ کے ریزرو کھول دیئے گئے

جمعرات 29 جنوری 2015 13:57

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر گزشتہ روز جھڑپ میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دونوں اطراف کشیدگی میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے ایک ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج لبنان کی سرحد پر ایک بڑے زمینی آپریشن کی تیاری کررہی ہے یہ آپریشن ایک ایسے وقت میں ہونے جارہا ہے جب صہیونی فوج کے جنگی طیاروں کی سرحد پر بمباری سے اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کی سرحد پر مسلسل پروازیں جاری ہیں۔ اسرائیلی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے متصل سرحد پر بڑے آپریشن کی تیاری کررہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج کیلئے اسلحہ کے ریزرو ذخائر بھی کھول دیئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب لبنان سے داغے گئے راکٹ حملے کے نیتجے میں کم سے کم چار یہودی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :