خیبر پختونخوامیں کراٹے کے فروغ اورنئے ٹیلنٹ کوساتھ لانے کیلئے بھر پور کام کیا ہے،

جمعرات 29 جنوری 2015 14:01

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے صدر منصور احمد نے کہاہے کہ خیبر پختونخوامیں کراٹے کے فروغ اورنئے ٹیلنٹ کوساتھ لانے کیلئے بھر پور کام کیا ہے جبکہ واپڈاگروپ کے بعض لوگ خیبر پختونخوا کراٹے پر قبضہ کرنے کیلئے متوازی کراٹے ایسوسی ایشن بنائی ہے جسکی کوئی حیثیت نہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے دور میں کراٹے کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخواسے کئی باصلاحیت کھلاڑیوں کو پیداکئے اور متوازی ایسوسی ایشن بنانے والے ہی ہماری پیداوار ہیں جنہیں بچوں جیسا سمجھ کر انہیں اس کے قابل بنایا تاہم پاکستان واپڈاگروپ نے خیبر پختونخوکراٹے پر غیر قانونی اور غیر آئنی طریقے سے متوازی کراٹے ایسوسی ایشن بناکرپاکستان واپڈاٹیم کے کوچ خالد نور کو سیکرٹر ی بنانے کی کوشش کی ہے جسکی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ،حالانکہ نیشنل سپورٹس پالیسی اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خیبر پختونخوکراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات کرائے ہیں جسکے مطابق میں منصور احمد صدر اور عبدالرفیق سیکرٹری بن گئے جوصوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کیساتھ رجسٹرڈ ہیں ۔

(جاری ہے)

لیکن واپڈاگروپ نے نام نہاد ایسوسی ایشن بناکر حاضر سروس شخصیت کو صدر بنایا اور جب ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں تو دوسرے شخص کو صدر بنایا جاتا ہے ۔جوکہ کھیلوں کے لئے نقصان دہ عمل ہے