شملہ سمجھوتے کے بعد مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مسئلہ بن گیا‘ بی جے پی
جمعرات 29 جنوری 2015 14:07
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاکستان کیساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے راہنماء شاہنواز حسین نے کہا ہے کہ شملہ معاہدے کے بعد مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مسئلہ بن گیا۔ اپنے ایک بیان میں حریت قیادت کی مسئلہ کشمیر میں مداخلت کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی تیسرے فریق کی طرف سے اس معاملے میں دخل اندازی بھارت کیلئے ناقابل قبول ہے۔
انوہں نے کہا کہ امریکہ کیساتھ جوہری معاہدہ اسلحہ کی دوڑ کیلئے نہیں بلکہ اپنے مضبوط دفاع اور استحکام کیلئے کیا گیا ہے جو بھارت کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت طویل عرصے سے سلامتی کونسل کا رکن بننے کا خواہشمند ہے اور بھارت کو اب رکن بننا چاہئے اور اب ہم اس موقع کو گنوانا نہیں چاہتے۔(جاری ہے)
سلامتی کونسل میں ممبر شپ ملنا بھارت کا حق ہے اور اس مرتبہ بھارت یہ حق حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکوں کی گونج میں مذاکرات نہیں ہوتے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی بات چیت شروع ہوتی ہے تو کوئی نہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آجاتا ہے جس کی وجہ سے بات چیت منقطع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شملہ معاہدے کے بعد کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مسئلہ بن گیا۔ ہم کسی تیسری قوت کی طرف سے اس معاملے میں دخل اندازی کیخلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے لیکن اچھے رشتے دھماکوں کی گونج میں نہیں بنتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.