سری لنکا کا قائد اعظم گولڈ کپ ہاکی میں شرکت سے انکار

جمعرات 29 جنوری 2015 14:10

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) پانچویں قائد اعظم گولڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں شر کت کے لئے سر ی لنکا کی ٹیم کے انکار کے بعد منتظمین نے کنیا کی ہاکی ٹیم کو مدعو کیا ہے، سر ی لنکا نے مالی مسائل اور کھلاڑیوں کی مصروفیات کی وجہ سے حصہ لینے سے انکار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹور نامنٹ 7سے14فروری تک کسٹمز گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا، اس سلسلے میں کسٹم ہاؤس میں آرگنائزنگ کمیٹی کے علاوہ مختلف کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارات چیف کو کو آرڈنیٹر ایڈینشنل کلکٹر پرونیٹیو شفقت نیازی کی صدارت میں ہوا جس میں آرگنائزنگ سکریٹری پی ایچ ایف کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ ٹور نامنٹ ڈائریکٹر حنیف کان، محمد یعقوب، فرحت خان، جمیل احمد خان، محمد علی، محمد ابراہیم، ڈاکٹر پرویز رضوی، ریاض اکبر شاہ، اورنگ زیب شاہ اور دیگر نے شر کت کی، اجلاس میں ٹور نامنٹ کی تیار یوں اور کمیٹیوں کی کار کر دگی کوتسلی بخش قرار دیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

متعلقہ عنوان :