گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ممالک سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے جائیں،عبدالرؤف ایڈووکیٹ

جمعرات 29 جنوری 2015 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) تحریک اتحاد الامہ کے رہنما عبدالرؤف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ممالک سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے جائیں، حکومتی سطح اورتاجرممالک کے ساتھ تجارتی معاہدات ختم کریں اور کسی قسم کی تجارت نہ کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہائی کورٹ لاہور کے مین گیٹ پر احتجاج کے دوران کیا، انہوں نے کہا ہے کہ شان محمد عربی کی گستاخی کرنے والے ممالک کی مصنوعات کا عوام بائیکاٹ کردیں، عبدالرؤف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلمان کو اپنے نبی کریم کی ذات سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ گستاخِ رسول کا انجام ہمیشہ عبرت ناک ہوا ہے ، ابولہب نے حضور کی شان میں گستاخی کی تھی لیکن اس کی ذلت آمیز موت پوری دنیا کیلئے مثال ہے، آخری وقت اس سے گندی بدبو کی وجہ سے اس کی اولاد اس کے قریب نہ جاتے اور بدبو کی وجہ سے اسے کوئی دفنانے کو تیار نہ تھا، مقررین سلطان اصغر ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ تمام مسلم حکمران اپنے اختلافات بھلا کر توحید وسنت کی اساس پر اکٹھے ہو جائیں اور اقوام متحدہ اسلامیہ قائم کی جائے او رعالمی سطح پر توہین انبیاء کرام پر قانون سازی کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :