سرگودھا کے گیس کے پریشر کو کم کرنے کے متعلق کوئی لیٹر نہیں لکھا، مرزا اشرف محمود

جمعرات 29 جنوری 2015 14:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) سرگودھا کے گیس کے پریشر کو کم کرنے کے متعلق کوئی لیٹر نہیں لکھا‘ بلکہ بھجوائی جانیوالی ای میل میں رات 11 سے علی الصبح 5 بجے تک گیس کے پریشر کو کم کرنے کی سفارش کی تھی گیس کی کھپت میں کمی کے باعث پائپ لائنیں لیک ہونے سے پھٹ جانے یا کسی بڑے حادثے سے بچنے کیلئے یہ اقدام کیا تھاسابق آر ایم محکمہ سوئی گیس سرگودھا ریجن مرزا اشرف محمود سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے سرگودھا کے منظور شدہ پریشر میں کمی کی سفارش کی تھی انہوں نے کہا کہ میں نے موجودہ اراکین اسمبلی کو اس لیٹر کی کاپیاں بھی فراہم کی تھیں اور سرگودھا میں کنزیومر بڑھ جانے پر پریشر کو مزید بڑھانے کیلئے بھی ان سے کہا تھا انہوں نے کہا کہ میں نے سرگودھا میں اپنی تعیناتی کے دوران ایسا کوئی لیٹر سوئی گیس افسران کو نہیں بھجوایا جس میں یہ کہا گیا ہو کہ سرگودھا کے منظور شدہ پریشر کو 26 ملین پاؤنڈ کردیا جائے انہوں نے کہا کہ رات کے اوقات میں گیس کی سپلائی معمول کے مطابق ہوتی ہے لیکن اس کا استعمال 20 فیصد سے بھی کم ہوجاتا ہے جس کے باعث گیس کی پائپ لائنوں کے پھٹ جانے یا بی ٹی یو پر آگ لگ جانے جیسے واقعات رونما ہوسکتے تھے اس لئے رات 11 سے صبح 5 بجے تک کم کیا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھجوائی جانیوالی ای میل میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ صبح 7 سے رات 9 بجے تک گیس پریشر کو مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں میرے دور تعیناتی میں سرگودھا میں گیس کا کوئی مسئلہ در پیش نہ تھا۔

متعلقہ عنوان :